ایک نیوز:برازیل کے ایک قبرستان میں زندہ دفنائی گئی خاتون کو 10 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔
جنوب مشرقی ریاست مناس گیرائس کے ویسکنڈے ڈو ریو برانکو میونسپل قبرستان میں ایک 36 سالہ خاتون کو دفنانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ چار بچوں کی اس ماں کو 28 مارچ کو مار پیٹ کر گھر سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور بعد ازاں تدفین کے مقام پر چھوڑ دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون 10 گھنٹے تک قبر میں زندہ رہیں، گورکنوں نے قبر کے قریب تازہ سیمنٹ اور خون دیکھنے اور مدد کے لیے خاتون کی چیخ و پکار سننے کے بعد فوری طور پر پولیس کو بلایا۔
پولیس بتایا کہ ملزمان کو انہوں نے گرفتار کرلیا ہے وہ خاتون کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
20 اور 22 سال کی عمر کے ان دو ملزمان کو اس سے قبل اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں ان کی منشیات اور اسلحہ رکھ کر بھول گئیں، جس کے بعد ہم پر حملہ کیا گیا۔