علی ترین کو ایف آئی اے نے دن 10 بجے طلب کر رکھا تھا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم نے تحقیقات کیں۔ علی ترین ڈیرھ گھنٹے تک ایف آئی اے کے دفتر میں موجود رہے۔ علی جہانگیر ترین کو ایف آئی اے نے 4 ارب 35 کروڑ کے مبینہ مالیاتی سیکنڈل میں 5 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھجوایا تھا۔ جس میں پوچھا گیا کہ آپ نے اپنی کمپنی جے کے فارمنگ کو خود سے طے کردہ قیمت 4 ارب 85 کروڑ روپے میں کیسے بیچا۔
جہانگیر ترین کو ایف آئی اے نے 3 بجے مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ طلب کر رکھا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم جہانگیر ترین سے دو الگ الگ کیسز میں تفتیش کرے گی۔جہانگیر ترین عدالت سے حفاظتی ضمانت لینے کے بعد ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ چینی، سٹہ مافیا اور جے ڈی ڈبلیو کیس میں جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ 9 سرکاری اور نجی بینکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے افراد کے 36 اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔