پی ٹی آئی کا جلسہ جاری،وقت ختم،پولیس کی شرکاءپرشیلنگ

پی ٹی آئی کا جلسہ جاری،وقت ختم،پولیس کی شرکاءپرشیلنگ
کیپشن: PTI rally continues, time is over, police shelling the participants

ایک نیوز:پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم ہو گیا۔
سنگجانی میں پی ٹی آئی کا جلسہ تاحال جاری ہے،روستے میں رکاوٹوںاور کنٹینرز کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پختونخواہ علی امین گنڈا پور تاحال جلسہ گاہ نہ پہنچ سکے ہیں، پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈرشپ نے تاحال تقاریر نہیں کیں۔
اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو7بجے جلسہ ختم کرنے کا وقت دیا تھا، جلسہ ختم ہونے میں مزید ڈیڑھ گھنٹے سے زائد لگ سکتا ہے۔    

دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد نےا جلسے کے شرکاء کو منتشر کرنے کا حکم دے دیا، پولیس اور انتظامیہ کو  خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی  کی ہدایت جاری کی گئی ہیں، 26 نمبر  چونگی پر کارکنان پولیس آمنے سامنےہے، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ شروع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ   ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا  کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کو جلسے کی جو اجازت دی گئی ہے وہ مشروط ہے، خلاف ورزی ہوئی تو جلسے جلوس سے متعلق قانون کا اطلاق ہوگا۔ 
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو جلسے جلوس سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوجائےگا ، جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا جائےگا، اجازت نامہ منسوخ ہونے پر جلسہ نہیں کیا جاسکےگا، پی ٹی آئی کے ارکان نے اگر طے شدہ نکات کی خلاف ورزی کی تو ان پر سزا کا اطلاق ہوگا،اگر جلسے کے اوقات کی پابندی نہ کی گئی تو جلسے جلوس سے متعلق قانون کا اطلاق ہوگا، جلسہ دیےگئے وقت کے مطابق ختم کرنا ہوگا۔
روٹ کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائےگا، جلسے کی دی گئی اجازت مشروط ہے، کوئی پاکستان مخالف نعرہ جلسے میں نہیں لگےگا، جلسےکا وقت 4 سے7 بجے تک ہوگا، جو لوگ سٹیج پر ہوں گے ان کی لسٹ بھی فراہم کی جائے گی۔