جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو بہتر مواقع بھی ملتے ہیں:افتخار احمد

جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو بہتر مواقع بھی ملتے ہیں:افتخار احمد
کیپشن: When you perform well, you get better opportunities: Iftikhar Ahmed

ایک نیوز: اقبال سٹیڈیم میں وولوز کے کھلاڑی افتخا ر احمد نےپریکٹس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  بطور پروفیشنل کھلاڑی جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو بہتر مواقع بھی ملتے ہیں، ریڈ بال کی تیاری کر رہا ہوں، صرف ایک اننگز میں موقع ملا۔
 افتخا ر احمد کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ریڈ بال کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں، کوشش ہے کہ دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آ جاؤں، میں مڈل آرڈر کا نہیں بلکہ ٹیل اینڈر کا بیٹرہوں، دنیا میں مڈل آرڈر بیٹر چوتھے یا پانچویں نمبر پرکھیلتے ہیں ،میں ساتویں نمبر آتا ہوں،ڈومیسٹک کرکٹ میں چوتھے نمبر پر پرفارم کیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ چاہتاہوں کہ جس نمبر پر پرفارم کیا اُسی پوزیشن پرقومی ٹیم میں بھی کھیلوں ،ہمیشہ مصباح الحق کو فالو کرتا ہوں، جب اس کے ساتھ کھیلتا تھا تب بھی فالو کرتا تھا ، ون ڈے کرکٹ میں صورتحال کو دیکھ کر کھیلنا پڑتا ہے، ایک مکمل بیٹر ہوں، جہاں پاور ہٹنگ کی ضرورت پڑی وہاں پاورہٹنگ کروں گا۔