ایک نیوز:وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو اسرائیلی سیاسی برانڈقرار دے دیا۔
اسرائیل ٹائمز نے پاکستان میں انقلاب اورتبدیلی لانے کی حقیقت کھول دی ہے اس انکشاف کے بعد 9 مئی کی منصوبہ سازی اور حملوں کی وجوہات مزید واضح ہو گئی ہے، فارن فنڈنگ اورسماجی خدمت ایک پلاننگ کا حصہ تھی جس کا مقصد پاکستان کی اسلامی، نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی کو بدلنا تھا۔
پاکستان کو جوہری ملک بنانے، سی پیک لانے اور معاشی ترقی کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر لیجانے والے نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون کو پڑھ کر پوری طرح سمجھ آ جاتی ہے ۔
اسرائیل نے عمران نیازی جیسے مہرے کے حق میں بیان کیوں دیا تھا، امریکی کانگریس سے قرارداد کیوں منظور ہوئی تھی، اس کے تانے بانے سب کھل کر سامنے آ گئے ہیں ،عمران نیازی اور پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسےاسلامی ٹچ دے کر مسلمانوں میں مقبول بنانے کی منظم کوشش ہوئی۔
پاکستان سمیت ہر مسلمان کو فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے سیاسی برانڈ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ،ان ٹھوس حقائق کے بے نقاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو جلسیوں کی نہیں، ڈوب مرنے کی ضرورت ہے۔