پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود گرفتار

Sep 08, 2024 | 15:04 PM

ایک نیوز:مرکزی رہنما پی ٹی آئی میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ 
ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کےبیٹے حسن محمود کو تھانہ سنگجانی منتقل کردیاگیا۔
  پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن محمود ساتھیوں کے ہمراہ سنگجانی جلسہ گاہ جارہے تھے،واضح رہے کہ میاں محمود الرشید پہلے ہی کیمپ جیل میں پابند سلاسل ہیں۔
دوسری جانب آج پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد میںجلسہ کرنے کااعلان کر رکھا ہے ، انتظامیہ کی طرف سے 40 شرائط کے بعد پی ٹی آئی جلسے کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں