بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
کیپشن: Irina Sabalenka of Belarus won the US Open tennis tournament

ویب ڈیسک:سال کا آخری ٹینس گرینڈ سلام بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے جیت لیا،بیلا روس کی کھلاڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔
نیویارک میں ہونے والے فائنل میں ارینا سابالنکا نےامریکا کی جیسیکا پیگولا کو 7-5، 7-5 سے شکست دی، انہوں  نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن گرینڈ سلم میں کامیابی حاصل کی ہے، ارینا سابالنکا کا یہ تیسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا۔