ویب ڈیسک:انڈیا کی معروف جوڑی دیپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق دیپیکا اور رنویر کے گھر بیٹی کی آمد کی تصدیق کی ہے،میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش آج اتوار8ستمبر کو ہوئی۔
گزشتہ روز دیپیکا اور رنویر کی کچھ تصاویر بھی سامنے آئی تھیں جو کہ ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس ہسپتال کے باہر لی گئی تھیں، میڈیا کاکہنا ہے کہ گزشتہ روزدیپیکا اور رنویر ہسپتال پہنچے تھے جہاں اداکارہ داخل ہوگئی تھیں۔
مقبول ترین جوڑی کے والدین بننے پر سوشل میڈیا پر مداح بڑی تعداد میں دونوں کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں ہوئی تھی۔