امریکاکواحمق لوگ چلا رہے ہیں:ٹرمپ

امریکاکواحمق لوگ چلا رہے ہیں:ٹرمپ
کیپشن: America is being run by stupid people: Trump

ایک نیوز:ری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے وسکونسن میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔
خطاب میں ٹرمپ نےکملاہیرس اورصدربائیڈن پرشدید تنقیدکی ، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کواحمق لوگ چلا رہے ہیں،جوبائیڈن سے مباحثے نے میری بات کوسچ ثابت کیا،سمجھ سے باہر ہے بائیڈن مجھ سے جیت کیسے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عوا م منگل کوکملاہیرس کے ساتھ میرا مباحثہ ضرور دیکھیں، کملا ہیرس جیت گئیں توبائیڈن سے بھی بری طرح صدرہوں گی ۔
دوسری جانب سابق امریکی نائب صدراورری پبلکن پارٹی کے رہنما ڈک چینی نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوارکملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیاجسے ٹرمپ کے لیے بڑا انتخابی ددھچکا قراردیدیا گیا ہے،ڈک چینی نے کہا وہ کملاہیرس کوووٹ دیں گے۔
  ٹرمپ نے2020کا الیکشن چرانے کی کوشش کی،وہ ملک اورجمہوریت کے لیے خطرہ ہیں ،کملاہیرس نے کہا ڈک چینی نے سیاسی وابستگی سے بالاترہوکر ملک کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔