لندن :فلسطینیوں کے حق میں ہزاروں افراد کااحتجاج، مظاہرہ کیا

Sep 08, 2024 | 12:31 PM

ایک نیوز: لندن میں فلسطینیوں کے حق میں ہزاروں افراد نےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کیلئےمظاہرہ کیا گیا،ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے سراپااحتجاج ہوئے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہزاروں افراد اسرائیل نے شہیدکردیاجن میں بچے بھی شامل ہیں۔
مظاہرین نےنعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ نہیں معلوم ملبے تلے کتنے افراددبےہوئے ہیں، اسر ا ئیل قاتل ہے، اسرائیل غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیلی حکومت مجرموں کا گروہ ہےا سے روکنا ہوگا۔ 

واضح رہے غزہ میں اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں میں اب تک 50ہزارسے زائد فلسطینی شہید، 94ہزار 398 زخمی ہو چکے ہیں۔   
 

مزیدخبریں