ایک نیوز: نگراں حکومت نے ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا نوٹس جاری کردیا، جس کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا۔
ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن آخر کار جاری کر دیا گیا ہے۔ اس میں تھوڑی تاخیر ہوئی لیکن اس نے جولائی ۲۰۲۳ سے پنشن کو پہلے کے ۸۵۰۰ روپے سے بڑھا کر ۱۰۰۰۰ روپے (۱۷ فیصد اضافہ) کر دیا۔ ای او بی آئی ستمبر 2023 سے جولائی اور اگست 2023 کے بقایا جات کے ساتھ اضافہ تقسیم کرے گا۔… pic.twitter.com/lI3Dg60EYx
— Jawad Sohrab (@JawadSohrab) September 8, 2023
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افرادی قوت جواد سہراب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر نوٹی فکیشن جاری کیا اور بتایا کہ جولائی 2023 سے پنشن کی رقم 17 فیصد اضافے کے بعد 8500 سے 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنشنرز کو جولائی اور اگست کے بقایا جات ستمبر کے ساتھ ادا کیے جائیں گے۔
معاون خصوصی سے لکھا کہ پنشن میں اضافہ ملک بھر کے لاکھوں پنشنر کیلیے ایک معمولی لیکن قابل قدر اضافہ ہے۔