ایک نیوز: بھارت کی جانب سے چاول کی برآمدات پر پابندی لگائی گئی ہے جس وجہ سے چاول کی عالمی قیمتیں15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن(ایف اے او) کے مطابق اگست میں چاول کی قیمتوں میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا، بھارت کی چاول کی برآمدات پر پابندی کی مدت پر غیریقینی صورتحال قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی۔
ایف اے او کا بتانا ہےکہ بھارت نے جولائی میں سفید چاول کی برآمدات پرپابندی کا اعلان کیا تھا۔