ایک نیوز :بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے جی 20اجلاس کے حوالے سے مودی حکومت کو آئینہ دکھادیا ۔
اس موقع پر بھارت کی معروف مصنفہ ارون دھتی نے مودی حکومت کو آرے ہاتھوں لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی ہورہی ہے مسلمانوں کو مارا جارہا ہے ،ان حالات میں کسی کو بھارت کی کوئی پروا نہیں سب اپنے مفاد کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ، ہرکوئی اپورجونسٹ ہے کسی نے تجارتی ڈیل کرنی ہے کوئی اسلحہ کی ڈیل کیلئے آیا ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ جتنی بھی ریاستوں کے سربراہ بھارت اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ہیں وہ باالکل ہی نہیں جانتے کہ بھارت میں کیا ہورہا ہے ؟انہوں نے کہا میں دہلی میں ہوں دہلی میں جگہ جگہ بینرز لگائے گئے ہیں ان بینرز کو دیکھ کر تو ایسے لگتا ہے کہ بھارتی حکومت نہیں میزبانی کررہی جی 20اجلاس کی بلکہ بی جے پی اجلاس کی میزبانی کررہی ہے (کیونکہ ہر بینر میں بی جے پی کی علامات دکھائی دے رہی ہے )
جب ان سے ٹی وی ہوسٹ نے سوال کیا کہ کیا آپ کو کوئی امید ہے کہ اس اجلاس سے اقلیتوں پر ہونیوالے مظالم میں کوئی فرق پڑے گا؟انہوں نے کہا کہ مجھے تو کوئی امید نہیں نہ میں کوئی ایسی توقع کررہی ہوں کہ اجلاس کے بعد اقلیتوں پر ہونیوالے مظالم بند ہوجائیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ ہمارا یہ حال ہے کہ ہم ایک قوم، ایک زبان، ایک الیکشن کی بات کر رہے ہیں۔ لیکن اصل میں ہم ایسی صورتحال میں ہیں جہاں آپ کے پاس ایک آمر، ایک کارپوریشن ہے۔بھارت میں جو کچھ ہورہا ہے امریکی اور کینیڈین وزیراعظم سب جانتے ہیں مگر مجال ہے ان کے منہ سے کوئی ایک جملہ بھی نکلے تو ۔