جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں ہرا دیا

Sep 08, 2023 | 20:13 PM

ایک نیوز:جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 127 رنز سے ہرا دیا۔

کراچی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے میریزین کیپ اور سونی لوس نے سنچریاں اسکور  کیں، چوتھی وکٹ کی شراکت میں دونوں کے درمیان 183 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔

سونی لوس 107 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ میریزین کیپ نے 100 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقا کے 293  رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 37 ویں اوور میں 165 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔عالیہ ریاض 49 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے نادینی ڈی کالریک اور نوکولو لیکو نے 3،3  وکٹیں حاصل کیں۔

 جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ 

مزیدخبریں