توجہ سوشل میڈیا پر کم اور کام پر زیادہ ہوتی ہے،ہمایوں سعید

Sep 08, 2023 | 18:18 PM

ایک نیوز: اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کاکہنا ہے کہ    زندگی میں سوشل میڈیا کی وجہ سے تبدیلی نہیں آئی، سوشل میڈیا کو مجھ سے پرابلم ہوسکتی ہے کیونکہ میری توجہ سوشل میڈیا پر کم اور کام پر زیادہ ہوتی ہے۔

اداکار ہمایوں سعید کاانٹرویو میں کہنا تھاکہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے اپنی فلم کا شیڈول تبدیل کرلوں گا، وہ میری نئی آنے والی فلم کی ہیروئن ہیں، جو بھی لڑکی میرے ساتھ فلم یا ڈرامے میں کام کرتی ہے، وہ سپر اسٹار بن جاتی ہے۔سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ بھی ڈراموں میں مرکزی کردار کررہا ہوں۔

ہمایوں سعید کاکہنا تھا کہ 2024ء سے سال میں ایک نہیں تین فلمیں بناؤں گا، ماضی میں بھی میں نے فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘   بناکر انڈسٹری کو سنبھالا دیا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر میدان میں آگیا ہوں۔ چند بے وقوف مجھ سے حسد کرتے ہیں، باقی سب تو مجھے بہت پیار کرتے ہیں۔تنقید کرنے والوں کو اپنے عمدہ کام سے جواب دیتا ہوں۔
 

مزیدخبریں