ایک نیوز :مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں ،امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اپنے دورے کے دوران وہ پاکسان میں آئی ٹی کے شعبے میں بھاری انوسٹمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی بزنس ٹائیکون بل گیٹس 23 ستمبر 2023 کو پاکستان کا دورہ کریں گے، حکومت پاکستان بل گیٹس کو پاکستان کے آئی ٹی اور سائنس کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے قائل گے ۔حکومت نے آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی دونوں وزارتوں سے اہم منصوبوں اور سرمایہ کاری کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
بل گیٹس کے دورہ پاکستان کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ انہیں پاکستان کے آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کے بارے میں بریفنگ دیں گےجبکہ بل گیٹس کو آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔اس حوالے سے ہوم ورک پہلے ہی ہو چکا تھا جب بل گیٹس 2022 میں پاکستان آئے تھے اور اس وقت کی حکومت نے ان سے آئی ٹی کے شعبے میں تعاون پر بات کی تھی۔ رواں سال سابق وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا کے دوران بل گیٹس سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں آئی ٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔