کار سوار کی ٹکر سے ڈولفن اہلکار کی ٹانگ ٹوٹ گئی

کار سوار کی ٹکر سے ڈولفن اہلکار کی ٹانگ ٹوٹ گئی
کیپشن: کار سوار کی ٹکر سے ڈولفن اہلکار کی ٹانگ ٹوٹ گئی

ایک نیوز: وفاقی دارالحکومت میں کار سوار کی  ٹکر  سے  ڈولفن اہلکار کی ٹانگ ٹوٹ گئی، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود میں پیش آیا جہاں گاڑی کی ٹکر سے ڈولفن اہلکار شدید زخمی ہو گیا، کار سوار ڈولفن اہلکار کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

حادثے میں اہلکار شاہ زیب کی دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی جسے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔