ایک نیوز: ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی 26.32 فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 17 فیصد، دال مسور 10.8، چینی6.7، لہسن 4.6، گڑ 3.6 اور دال مونگ3.5 فیصد مہنگی ہوئی۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے میں پیاز 3.4 فیصد، دال چنا 3.2، ڈیزل 6.2، ایل پی جی 5.1 اورپیٹرول 5.1 فیصد مہنگا ہوا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں چکن 3.2 فیصد، 5 لیٹر کوکنگ آئل ایک فیصد سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں 32 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 5 کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔