ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ؛ 2 پائلٹس لاپتہ

Sep 08, 2023 | 14:49 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: متحدہ عرب امارات میں تربیتی مشن پر مامور ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس لاپتہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایرو گلف ہیلی کاپٹر نے دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ہیلی کاپٹر سے پرواز بھری اور کچھ دیر بعد ہیلی کاپٹر کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹس موجود تھے۔ ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ سمندر کی سطح سے مل گیا لیکن دونوں پائلٹس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

نیوی اور کوسٹ گارڈ کے غوطہ خوروں کی ٹیم پائلٹس کی تلاش میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ ایک پائلٹ مصر جب کہ دوسرا جنوبی افریقا سے تعلق رکھتا ہے۔تاحال ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

مزیدخبریں