سندھ کی سیاست میں ن لیگ کی انٹری، مریم نواز کا دورہ رواں ماہ متوقع

سندھ کی سیاست میں ن لیگ کی انٹری، مریم نواز کا دورہ رواں ماہ متوقع
کیپشن: سندھ کی سیاست میں ن لیگ کی انٹری، مریم نواز کا دورہ رواں ماہ متوقع

ایک نیوز: سندھ کی سیاست میں مسلم لیگ ن کی انٹری،سندھ کی متعدداہم شخصیات مسلم لیگ ن میں شمولیت کےلیےتیارہیں۔

 ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا رواں ماہ دورہ سندھ بھی متوقع ہے اور کراچی و حیدرآباد کےدورےکا شیڈول تیار کیاجارہاہے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز کےدورے کے دوران ن لیگ سندھ کے نئےعہدیداروں کا اعلان متوقع ہے جبکہ مسلم لیگ ن سندھ نےمریم نوازکے مجوزہ دورےسےقبل اجتماع کارکنان شروع کردیے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ن لیگی قیادت ہم خیال سیاسی جماعتوں کےساتھ بھی سندھ کےحوالےسےرابطےکررہی ہے ، مریم نواز کی لندن روانگی سے قبل کراچی آمد کا امکان ہے۔