پاکستان کا تیز ترین ایتھلیٹ کون؟ مشیر کھیل پنجاب کا مقابلہ کروانے کا اعلان 

پاکستان کا تیز ترین ایتھلیٹ کون؟ مشیر کھیل پنجاب کا مقابلہ کروانے کا اعلان 

ایک نیوز:مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے پاکستان کےتیز ترین ایتھلیٹ کیلئے مقابلہ کروانے کا اعلان  کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ شجر عباس سے ملاقات ہوئی،شجر عباس کی ٹریننگ اور نیوٹریشن کے لئے مشیر کھیل پنجاب نےعملی اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا۔

وہاب ریاض کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شجر پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ ہیں۔اب تک پاکستانی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑنے والے اتھلیٹ کو بہترین سہولیات مہیا کریں گے۔ پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ کی تلاش کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ مرد و خواتین اتھلیٹ ضلعی اور صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلے میں شرکت کرسکیں گے۔ 

 وہاب ریاض  نے کہا کہ شجر تیز ترین اتھلیٹ مقابلے کے آئیکون اتھلیٹ ہونگے، پاکستان میں سپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔امید ہے شجر ایشین گیمز میں اعلی کارکردگی دکھائیں گے۔