ملک میں گیس چوری کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن،درجنوں مقدمات درج

Sep 08, 2023 | 12:40 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب گیس چوروں کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف ٹاسک فورس نے کاروائیاں شروع کر دیں،کاروائیاں اسلام آباد، اٹک، مری، فتح جنگ، ٹیکسلا، اور کہوٹہ میں کی گئی ہیں۔ 

سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ گیس چوری میں ملوث 34 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا،گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات مقابل ضمانت دفعات کے تحت درج کیئے گئے،گیس چوری سے قومی خزانے کو کروڑون روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

سوئی ناردرن حکام کا مزید کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کو قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکاروں کی معاونت حاصل ہے،گیس چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔

مزیدخبریں