سموگ نے ڈیڑھ ماہ قبل لاہور میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

سموگ نے ڈیڑھ ماہ قبل لاہور میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
کیپشن: اسموگ نے ڈیرھ ماہ قبل لاہور میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایک نیوز: لاہور میں آلودگی کے بادل ابھی سے ہی منڈلانے لگے ہیں، اسموگ نے ڈیڑھ ماہ قبل ہی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق باغوں کا شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر آگیا ہے۔

کویت 180 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے نمبر پر، لاہور 174 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور چائنہ کا شہر بیجنگ 172 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

اس کے علاوہ گلبرگ 194 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آلودہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔

ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس 100 سے بڑھ جائے تو انسانی صحت کے لیے خطرے کا باعث بنتا ہے۔

واضح رہے کہ اسموگ ماہ اکتوبر کے وسط سے شروع ہوتی ہے، اسموگ نے ڈیرھ ماہ قبل ہی لاہور میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔