عدالت کاحلیم عادل کو 16 ستمبر کو پیش کرنےکاحکم

Sep 08, 2023 | 11:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: حلیم عادل شیخ کے وکیل نے عدالت میں دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے گرفتار ہیں، رہائی پر پھر گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت نے جیل حکام کو ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق جعلسازی اور جان سے مارنے کی دھمکی سمیت دیگر الزامات کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے جیل حکام کو عدالت پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔حلیم عادل شیخ کے وکیل خالد محمود نے فل درخواست دائر کر دی۔ 

وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ حلیم عادل شیخ پہلے سے گرفتار ہیں، رہائی پر پھر گرفتاری کا خدشہ ہے۔ میرے مؤکل کی اس مقدمے میں ضمانت منظور کی جائے۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے جیل حکام کو حکم جاری کیا کہ حلیم عادل کو 16 ستمبر کو عدالت پیش کریں۔

مزیدخبریں