ایک نیوز: ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں سے معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، گنجان آبادی والے شہر کی سڑکیں اورگلیاں تالاب بن گئیں۔ شاپنگ مالز اور میٹرو اسٹیشنز پانی میں ڈوب گئے اور معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔
ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث اسکولز بند کردئیے ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ہانگ کانگ کی آبزرویٹری کے مطابق شہر میں جمعرات سے لے اب تک 158 ملی میٹرز سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ موسمیاتی بیورو نے انتہائی شدید بارشوں کے خطرے کے پیش نظر ’ بلیک رین اسٹورم ‘ وارننگ جاری کردی ہے۔