ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو 15روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے۔ تحقیقات کیلئے اختیار کیا گیا طریقہ کار سست روی کا شکار ہے۔ موجودہ طریقہ کار سے مسیحی کمیونٹی کو انصاف کی توقع نہیں۔ عدالت انصاف کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے۔
سرکاری وکیل نے کہاکہ ابھی تک کوئی کمیشن نہیں بنایا گیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست پر 15 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔