سندھ اسمبلی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

سندھ اسمبلی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
کیپشن: Corruption of crores of rupees revealed in Sindh Assembly

ایک نیوز: سندھ اسمبلی میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ 3 ایڈمن افسران کی جانب سے اسمبلی ملازمین کے مختلف الاؤنس کی مد میں چونا لگادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے 3 ملازمین کو طلبی کا نوٹس بھیجا گیا لیکن تینوں ملزمان تاحال پیش نہ ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے باوجود اینٹی کرپشن کی ٹیم ان افسران کی راہ تکتی رہے۔

ایڈمن افسرحبیب سمیجو، طارق مہر اور منورعلی راہو پر الزام ہے کہ انہوں نے کروڑروپے سے زائد کی کرپشن کی ہے۔ دوسری جانب اسپیکرسندھ اسمبلی نے چیف سیکریٹری کوخط لکھادیا ہے۔ جس کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے اینٹی کرپشن ٹیم کااجلاس آج طلب کرلیا۔