القادرٹرسٹ رجسٹریشن:عمران خان،بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ملتوی

القادرٹرسٹ رجسٹریشن:عمران خان،بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ملتوی
کیپشن: القادرٹرسٹ رجسٹریشن:عمران خان،بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ملتوی

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادرٹرسٹ کی رجسٹریشن کےمعاملے پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ۔

وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ اپریل2024 میں ٹرسٹ کی ازسرنورجسٹریشن کیلئےدرخواست دی، قانون کے مطابق 90 دن میں رجسٹریشن کےحوالےسےفیصلہ کردیا جاتا ہے۔ 90 دن کاعرصہ گزرجانے کے باوجود رجسٹریشن پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررہے ہیں، دوسری طرف کا موقف آجائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں۔

عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے18 ستمبر تک کا وقت دے دیا۔کیس کی آئندہ سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔