کورکمانڈر ہاؤس حملہ: پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدار ضبطگی کی کارروائی شروع

Sep 08, 2023 | 10:30 AM

‏ایک نیوز: کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی سینئر قیادت کے گرف گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔ کئی سینئر رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد اب جائیداد ضبطگی کی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا معاملہ  چیرمین جے آئی ٹی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے ایف بی آر سے ملزمان کی جائیداد کی تفصیل مانگ لی ۔

عمران کشور کیطرف سے لکھے گئے خط کی کاپی ایک نیوز نے حاصل کر لی انویسٹی گیشن ونگ نے ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات ایف بی آر سے مانگ لی ڈی آئی جی انویسٹیگیشن عمران کشور نے سانحہ 9 مئی کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیل طلب کی ھے 
حماد اظہر ، میاں اسلم اقبال ، فرخ حبیب ، زبیر نیازی ، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور اسد زمان، حسان نیازی ، حافظ فرحت ، اعظم سواتی کی جائیدادوں کی تفصیل طلب کی گئی  غلام عباس ، علی حسن ، علیمہ خان عظمیٰ خان کی جائیدادوں کی تفصیل طلب کی گئی ہیں

مزیدخبریں