لاہور: گھریلو ناچاقی سے تنگ 20 سالہ لڑکے کی خودکشی

Sep 08, 2023 | 10:24 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: لاہور میں گھریلو ناچاقی سے تنگ ریلوے کالونی کے رہائشی نوجوان نے خود کشی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق رائے ونڈ  میں گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر 20 سالہ زین نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔زہریلی گولیاں کھانے سے زین نامی نوجوان موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مزیدخبریں