اے این ایف کی کارروائی، 123 کلو ،منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائی، 123 کلو ،منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

ایک نیوز: اے این ایف نےمنشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوتے4 کارروائیوں کے دوران 123 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے  کارروائی کرتے ہوئے موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی،گاڑیوں سے 70 کلو 800 گرام چرس اور 14 کلو 400 گرام افیون برآمد ہوئی، دورانِ کاروائی اٹک کے رہائشی 4 ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف نے کار چوک راولپنڈی کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے 1 کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے، اےاین ایف نے حیدرآباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر کار سے 30 کلوگرام چرس برآمد کی ہے جس میں دورانِ کاروائی کوئٹہ کےرہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف نے حیات آباد، پشاور میں دوران کارروائی خیبر کے رہائشی ملزم سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔