ایک نیوز: جذبہ ایثار کی عمدہ مثال سی ایم ایچ پشاور کا شمار صوبے اور ملک کے بہترین بین الاقومی معیار کے ہسپتالوں میں کیا جاتا ہے۔ دہشت گردی کی جنگ ہو یا قدرتی آفات، سی ایم ایچ پشاور نے ہمیشہ صف اول میں رہ کر خدمت کا بیڑہ اٹھایا اور عوام کی امیدوں پر پورا اترا۔
پچھلے 23 سال میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ایم ایچ پشاور نے فوجی اور سویلین مریضوں کو یکجا علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں۔ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف نے دن رات اس کٹھن وقت میں اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیے۔
سی ایم ایچ ان ڈور اور آؤٹ ڈور شعبوں میں فوجی اور صوبے بھر سے سول مریضوں کیلئے 24 گھنٹے طبی و ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے والا واحد ہسپتال ہے۔ خواتین میں بڑھتے بریسٹ کینسر اور اس کی روک تھام کیلئے 2023 میں بریسٹ کلینک کا افتتاح کیا گیا۔
اس کے علاوہ جراحی اور آپریشنل ایمرجنسیز سے نمٹنے کیلئے ایک چھت تلے ٹراما سنٹر، آپریشن تھیٹر، انتہائی نگہداشت اور سرجیکل وارڈز پر مشتمل سرجیکل ٹاور کا کردار بھی کلیدی ہے۔
اس ہسپتال کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ہر سال 50 ڈاکٹرز اور 150 پیرامیڈیکل سٹاف کو جدید نظام صحت کے بین الاقومی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
وقتا فوقتا ہسپتال کا عملہ (ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف) مختلف دوردراز علاقوں میں عوام کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلۓ فری میڈیکل کمیپس کا بھی باقاعدگی سے اہتمام کرتا ہے۔