معرکہ لاہور اور بھارتی جنرل کی جیپ

معرکہ لاہور اور بھارتی جنرل کی جیپ
کیپشن: Battle of Lahore and Indian General's Jeep

ایک نیوز: غرور میں بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں لاہور پر قبضے کا خواب لیے پاکستان پر حملہ کیا۔ 15 بھارتی انفنٹری ڈویژن کے لاہور پر ناکام حملوں کے بعد بھارتی ہائی کمان شدید ہیجان اور پریشانی کا شکار تھی۔

بھارتی فوج نے ہیڈکوارٹر بلا کر میجر جنرل نرنجن پرساد کی دھلائی کر دی۔ جنرل نرنجن پرساد نے دعویٰ کیا کہ اس کے بریگیڈ لاہور پر دستک دے رہے ہیں۔ جس پر بھارتی ہائی کمان نے جنرل نرنجن پرساد کو فرنٹ لائن پر جا کر حقائق کی تصدیق کا حکم دیا۔

زمینی حقائق سے بے خبر جی او سی 15 بھارتی انفنٹری ڈویژن میجر جنرل نرنجن پرساد فرنٹ لائن کی طرف نکل پڑا۔ واہگہ کے محاذ پر بی آر بی نہر پہنچنے پر پاکستانی فوج نے بھارتی جنرل کو آڑے ہاتھوں لیا۔

شدید کنفیوژن کا شکار بزدل بھارتی جنرل اپنی سٹار پلیٹ اور  جھنڈا لگی جیپ چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ پاکستانی 18 بلوچ رجمنٹ نے بھارتی جنرل کی جیپ، نقشے اور جنگی پلان قبضے میں لے لیے۔

میجر جنرل نرنجن پرساد کی جیپ فتح کے نشان کے طور پر آج بھی آرمی میوزیم  میں موجود ہے۔