بھارتی سینماؤں کی خدمات ،اکشےکماربغیرپڑھےڈاکٹربن گئے

Sep 08, 2023 | 07:17 AM

ایک نیوز:بھارتی سینماؤں کی خدمات کےنتیجےمیں کینیڈا کی جامعہ ’’یونیورسٹی آف ونڈسر‘‘ نےاکشےکمارکوڈاکٹرکی ڈگری سےنوازا۔
تفصیلات کےمطابق خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار بھی بولی وڈ کے کم تعلیم یافتہ اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ درجنوں فلموں میں شاندار فن کا مظاہرہ کرنے والےاکشےکمار نے اپنے خوابوں کی منزل پانے کی کوشش میں صرف میٹرک ہی کیا۔
اداکار نے سکول کے بعد مزید تعلیم کے حصول کیلئے ممبئی کے گرو نانک کالج میں داخلہ لیا مگر کبھی اپنی ڈگری مکمل نہیں کی۔
اکشے کمار کالج چھوڑ کر مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کرنے کیلئے بنکاک چلے گئے۔ وطن واپسی پر کڑی جدوجہد کے بعد24 سال کے اکشے کمار نے سن 1991ء میں اپنی پہلی فلم ’’سوگند‘‘ میں کام کیا۔
 حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کالج نہ جانے کے باوجود بھی کھلاڑی کمار ڈاکٹر ہیں۔ حیران نہ ہوں، یہ اکشے کی قسمت ہے کہ بغیر کالج اور یونیورسٹی جائے انہیں ڈگری مل گئی۔ سن 2008ء میں کینیڈا کی جامعہ ’’یونیورسٹی آف ونڈسر‘‘ نے اکشے کمار کی بھارتی سینما کیلئے خدمات کے اعتراف میں انہیں قانون کی اعزازی ڈگری عطا کردی۔ یوں کھلاڑی کمار ’’ڈاکٹراکشے کمار‘‘بن گئے۔

مزیدخبریں