مجبوری یاشوق،خاتون نےآئی فون چوری کرلیا

Sep 08, 2023 | 06:18 AM

ایک نیوز:آئی فون کی خواہش نےخاتون کوچوری پرمجبورکردیا،چین میں ایک خاتون کے پاس آئی فون خریدنے کی رقم نہ تھی تو اس نے ایپل اسٹور میں چوری سے بچانے کیلئے لگائی گئی تار کو دانتوں سے کتر کر فون چوری کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق خاتون کا نام شیو ہے، رواں مہینے کے اوائل میں چین میں ان کا بہت تذکرہ کیا گیا۔
چین کے فوجیان صوبے کے شہر فوزو میں خاتون نے ایپل اسٹور میں نہایت منفرد انداز میں آئی فون چرایا۔
وہ ڈسپلے پر لگے ہوئے فون کا معائنہ کرنے کے بہانے فون اٹھاتی ہیں اور تار کتر لیتی ہیں۔
تار کترتے کے ساتھ ہی الارم بجا لیکن اسٹور کا عملہ سمجھا کہ غلطی سے بج رہا ہے اور انہوں نے توجہ نہ دی۔
خاتون آئی فون لے کر فرار ہوگئیں لیکن عملے کو احساس ہوا فون چوری ہوا ہے تو انہوں نے سی سی ٹی وی پولیس کو دے کر خاتون کو گرفتار کروا دیا۔

مزیدخبریں