کراچی:ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ ،ایک اورشہری جان کی بازی ہارگیا

Sep 08, 2023 | 05:33 AM

ایک نیوز:کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کےنتیجےمیں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق شہرقائدمیں ڈاکوبےلگام ہوگئے شہری لٹنےلگے،کراچی کےعلاقہ صفوراغازی گوٹھ کےقریب نوجوان کوفائرنگ کرکےقتل کردیاگیا۔
پولیس کےمطابق مقتول کی شناخت32سالہ شبیرکےنام سےہوئی ہے،لگتاہےڈکیتی مزاحمت پرقتل کیاگیاہے،3ڈاکوؤں نےشبیرکوروکاتومقتول نےاپناپستول نکالناچاہاتوملزموں نےپہلے فائرنگ کردی۔
پولیس کےمطابق مقتول شبیرغازی گوٹھ کاہی رہائشی اورآبائی تعلق قمبرسےتھا،لاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

مزیدخبریں