ایک نیوز:بھارتی ریاست مغربی بنگال کےضلع جھرگرام میں ایک شخص نےاپنی اہلیہ سےمحبت میں سالگرہ کےموقع پرچاندپرایک پلاٹ تحفےمیں دیدیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق بھارتی شہری نےاپنی اہلیہ سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں چاند لا کر دوں گا لیکن وہ اپنا وعدہ پورا نہیں کرسکا۔ لیکن اب شادی کے بعد بیوی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر میں نے سوچا کہ کیوں نہ انہیں چاند پر ایک پلاٹ تحفے میں دے دوں۔
سنجے مہاتو نامی شہری نے چاند پر ایک ایکڑ زمین10 ہزار روپے میں خریدی کیونکہ شادی سے قبل انہوں نے اہلیہ سے وعدہ کیا تھا وہ انہیں چاند لا کر دیں گے۔
جھرگرام کے رہائشی کا مزید کہنا تھا کہ یہ پلاٹ انہوں نے اپنے ایک دوست کی مدد سے ’لونا سوسائٹی انٹرنیشنل‘ سے خریدا ہے جس کیلئے انہیں ایک سال انتظار کرنا پڑا۔
سنجے مہاتو نے بتایا کہ ’میں نے اپنی اہلیہ کیلئے چاند پر ایک ایکڑ زمین خریدی ہے‘ اور یہ بات بتاتے وقت ان کے ہاتھ میں پلاٹ کی رجسٹری بھی موجود تھی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کوکچھ اور تحفہ کیوں نہیں دیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی اور تحفہ بھی دے سکتا تھا لیکن ہم دونوں کے دلوں میں چاند کی ایک الگ جگہ ہے۔
یہ جوڑا کبھی شاید پر چاند نہ جا پائے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اکثر اپنے گھر کے گارڈن میں بیٹھ کر چاند کو دیکھتے ہیں اور اس چیز کو دیکھتے ہیں جو ان کی محبت کی کہانی کا ایک بڑا حصہ ہے۔
واضح رہے کہکشاں میں کسی بھی چیز کو اپنی ملکیت میں رکھنا ناممکن ہے لیکن انٹرنیٹ پر موجود ویب سائٹس پھر بھی چاند کے ٹکڑے لوگوں کو فروخت کرتے رہتے ہیں۔
اس سے قبل آنجہانی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے بھی2018 میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے چاند پر اپنے لیے ایک ٹکڑا خرید لیا ہے۔