کراچی:بجلی چوروں کی فائرنگ،جماعت اسلامی کاکونسلرجاں بحق2زخمی

Sep 08, 2023 | 01:00 AM

ایک نیوز:کراچی میں بجلی چوروں کی فائرنگ سےجماعت اسلامی کاکونسلرجاں بحق اوردوافرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقہ سرجانی سیکٹرفورسی میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے،فائرنگ کاواقعہ دوگروپوں میں جھگڑےکےدوران پیش آیا۔
پولیس کےمطابق جھگڑابجلی کی تاروں میں کنڈالگانےپرہوا،فائرنگ کرنےوالاگروپ چوری کی بجلی کےبدلےلوگوں سےرقم وصول کرتاہے،فائرنگ کےنتیجےمیں جاں بحق ہونےوالےشخص کی شناخت حبیب اللہ کےنام سےہوئی،جوجماعت اسلامی کامقامی کونسلربتایاجاتاہے۔
پولیس کےمطابق فائرنگ کرنیوالےگروہ کاتعلق کنڈامافیاسےہے،واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پرپہنچ گئی اورپولیس نےجائےوقوعہ سےتمام شواہداکٹھےکرلئےہیں،واقعہ کےبعدبڑی تعدادمیں جماعت اسلامی کےکارکن جائےوقوعہ پرپہنچ گئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےحادثہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاش اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے،جہاں ضروری کارروائی کےبعدلاش ورثاکےحوالےکردی جائیگی۔

مزیدخبریں