محمد حسنین نے اپنا بیٹ نسیم کو گفٹ کردیا، نسیم شاہ نے بڑا اعلان کردیا

Sep 08, 2022 | 23:53 PM

ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ فائنل فور مرحلے کے اپنے دوسرے اور اہم میچ میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں کی بدولت فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دی۔ ایک موقع پر جب پاکستان کے 9 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے تو افغانستان کو اپنی فتح یقینی لگ رہی تھی لیکن نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو چھکے لگا کر پاکستان کو ناقابل شکست فتح سے ہمکنار کیا۔

میچ کے اختتام پر جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹ ٹھیک نہیں تھا تو انہوں نے ساتھی کھلاڑی محمد حسنین سے ان کا بیٹ لیا اور اس سے کوشش کی تو چھکے لگ گئے۔ 

اب پی سی بی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں محمد حسنین اپنا وہ بیٹ نسیم شاہ کو گفٹ کررہے ہیں۔ نسیم شاہ نے بیٹ لیکر محمد حسنین کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ وہ یہ بیٹ نیلامی پر لگا رہے ہیں جس کی آمدن کا آدھا حصہ سیلاب متاثرین کی مدد میں خرچ کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں