افغانستان نے کرکٹ کم کھیلی، دماغ زیادہ خراب ہوگیا، جاوید میانداد بول پڑے

افغانستان نے کرکٹ کم کھیلی، دماغ زیادہ خراب ہوگیا، جاوید میانداد بول پڑے
کیپشن: Afghanistan has played less cricket, the mind has become more damaged, Javed Miandad spoke(file photo)

ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ فائنل فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 1 وکٹ سے سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی۔ اس سنسنی خیز مقابلے میں 19 ویں اوور میں افغان کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی بیٹسمین آصف علی سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا۔ جس پر پاکستان کے سابقہ مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد کا سخت ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے کرکٹ میں اور اب یہ ہمیں آنکھیں دکھائیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جن سے جیتے ان پر مایوسی ہوئی لیکن بہرحال پاکستان کی جیت کی خوشی اپنی ہے۔ افغانستان کو لانے اور کھلانے والے ہم تھے اور یہ ہمیں آنکھیں دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کرکٹ کم کھیلی ہے اور دماغ زیادہ خراب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے افغان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ آپ کی کرکٹ کچھ بھی نہیں، کرکٹ سیکھو اور کرکٹربنو۔ انہوں نے بابر اعظم کو بھی مشورہ دیا کہ رنز کی فکر نہیں کرنی، بس وکٹ پر وقت لیں۔ سنگل اور ڈبلز کیلئے جائیں، رنز خود بخود بننا شروع ہوجائیں گے۔