3 سال کے طویل انتظار کے بعد ویرات کوہلی کی سنچری

Sep 08, 2022 | 22:35 PM

ایک نیوز نیوز: کفرٹوٹا خدا خدا کرکے۔ ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اپنے آخری میچ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی فارم واپس آگئی۔ انہوں نے آج 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی 71 ویں سنچری سکور کی۔ 

انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 

یاد رہے کہ ویرات کوہلی کی آخری سنچری 23 نومبر 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کی تھی۔ 

مزیدخبریں