افغان باؤلر سے تلخ کلامی پر آئی سی سی نے آصف علی پر جرمانہ عائد کردیا

Sep 08, 2022 | 22:13 PM

ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ فائنل فور مرحلے کے اہم میچ میں کل پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیدی تھی۔ اس میچ کے انیسویں اوور میں افغان باؤلرفرید احمد اور آصف علی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر اب آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ 

میچ ریفری نے لیول ون ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا۔ میچ ریفری کے مطابق فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد غیرشائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، ردعمل کے طور پر آصف علی نے بیٹ اٹھایا اور اس دوران باڈی کنٹیکٹ ہوا۔

میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ ریفری نے طلب کیا اور سماعت کی۔ آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ 

مزیدخبریں