متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 ملین ڈالرز امداد کا اعلان : ڈی جی آئی ایس پی آر

Sep 08, 2022 | 21:15 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 10 ملین ڈالرز امداد کا اعلان کیا گیاہے۔

ترجمان پاک فوج کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بنک الفلاح شیخ نہیان مبارک النہیان کی جانب سے امداد کا اعلان کیا گیا۔ رقم فوج کے فلڈ ریلیف اکاونٹ میں جمع کرائی جائے گی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ  متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

مزیدخبریں