ایک نیوز نیوز: متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 10 ملین ڈالرز امداد کا اعلان کیا گیاہے۔
ترجمان پاک فوج کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بنک الفلاح شیخ نہیان مبارک النہیان کی جانب سے امداد کا اعلان کیا گیا۔ رقم فوج کے فلڈ ریلیف اکاونٹ میں جمع کرائی جائے گی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔
HH Sheikh Nahayan Mabarak Al Nahayan, Minister of State 4 Tolerance & Coexistence UAE & Chairman Bank Alfalah pledged USD 10 Mn 4fm the Bank in disaster relief for Pak including Army Flood Relief Acct 2 help flood victims. HH & UAE have always helped Pak during difficult times. pic.twitter.com/aGAK6IQN3Z
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 8, 2022