ایک نیوز نیوز: یواے ای میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت کے افغانستان کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دے دیا۔ جواب افغانستان کی ساری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 111 رنز بنا سکی۔ بھارت نے یہ میچ 101 رنز سے جیت لیا۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے، ویرات کوہلی شاندار 122 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس کے علاوہ کپتان کے ایل راہول 62 اور سوریا کمار یادیو 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
100 for Virat Kohli... his 1st T20 100. Omg drought of 2 years ended. This guy is built different. #ViratKohli???? is the GOAT.... 100 OFF 53. #INDvsAFG pic.twitter.com/05KI4RBJgc
— BTW_Dhyannn (@KyaYaarDhyan) September 8, 2022
بھارت کے 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 111رنز بناسکی۔ابراہیم زادران 64 رنز بناکر نمایاں رہے،اس کےعلاوہ راشد خان نے 15 اور مجیب الرحمان نے 18 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کیھلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
بھارت کے کپتان روہت شرما آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ٹاس کے موقع پر کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ روہت آرام کے غرض سے آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔بھارتی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان اور بھارت پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔