ایک نیوز نیوز: بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی شریک چیئرمین ملنڈا فرنچ گیٹس نے اسلام آباد میں خواتین ہیلتھ ورکرز سے ورچوئل ملاقات کی ہے۔ جس میں خواتین پولیو ورکرز نے اپنی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ پولیو ورکرز کا کہنا تھا کہ
کمیونٹی کے ساتھ اعتماد کا ر شتہ قائم ہے۔ والدین ہمارے لیے مہم کے دوران دروازے کھولتے ہیں۔ جس پر ملنڈا فرنچ گیٹس نے خواتین ورکرز کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ میں خواتین کا کلیدی کردار ہے۔ لیکن خواتین کے کردار کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں ںے اعلان کیا کہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں تعاون کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان پولیو پروگرام میں 62 فیصد خواتین پولیو ورکرز ہیں۔