ایک نیوز نیوز: عالمی شہرت یافتہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے صحت کے مسائل کی بناپر جسٹس ورلڈ ٹور معطل کردیا ۔
جسٹس بئیبر نے ورلڈ ٹور معطلی کا اعلان انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کا کہنا تھا رامسے ہنٹ سنڈروم کی تشخیص کے بعد چھ لائیو شوز کرنے سے نقصان ہوا۔ برازیل میں’’ راک ان ریو’’ میں پرفارمنس کے بعد تھکن نے مجھے "پچھاڑ دیا"۔ ڈاکٹروں، خاندان اور ٹیم کے ساتھ مشورے کے بعد اب دورے پر اپنی صحت کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے حمایت اور دعاؤں کے لیے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "میں آپ سب سے پرجوش محبت کرتا ہوں!"
اس سال کے شروع میں بیبر اور اس کی ٹیم کے ممبران کے COVID-19 کے مثبت ٹیسٹ کی وجہ سے پہلے ہی ٹور ملتوی کر دیا گیا تھا، آخر کار مارچ میں ورلڈ ٹور کا آغاز ہوا۔
مارچ 2023 تک جنوبی امریکہ، ایشیا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور یورپ میں اس کے 70 شوز تھے۔
یادرہے جون میں، کینیڈین گلوکار نے انکشاف کیا کہ انہیں رامسے ہنٹ سنڈروم کی تشخیص ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ان کے چہرے کا آدھا حصہ مفلوج ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ صحت یاب ہونے کے لیے پرفارمنس منسوخ کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔