ایک نیوز نیوز:جادوئی اثرات والی سبزی، بلڈ شوگر کی سطح 50 فیصد سے بھی کم کرنے کے لئے پیاز کھائیں ۔
رپورٹ کے مطابق شوگر کے مریضوں میں خصوصی طور پر ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کے خون میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے تاہم اسے فوری طور پر 50 فیصد سے بھی کم کرنے والی جادوئی سبزی پیاز ہے جسے ڈاکٹرز نے ’’ گلوکوفیج’’ گولی کے ہمراہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یادرہے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار افراد بلڈ شوگر کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اپنے لبلبے سے مناسب انسولین نہیں پیدا کرسکتے، جس کا مطلب ہے کہ ان کا بلڈ شوگر خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔
سان ڈیاگو میں اینڈوکرائن سوسائٹی کے 97 ویں سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیاز کا عرق، اینٹی ذیابیطس دوا میٹفارمین کے ساتھ ملا کر دینے سے ہائی بلڈ شوگر اور مجموعی کولیسٹرول کی سطح کو’تیزی سے کم‘ کر سکتا ہے۔
محققین نے عام بلڈ شوگر والے چوہوں کے ایسے تین گروپوں کو دوا اور پیاز بھی دی جن کو ذیابیطس نہیں تھی۔
مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ ذیابیطس کے چوہوں میں سے جن کو 400 ملی گرام اور 600 ملی گرام فی کلوگرام جسمانی وزن خوراک دی گئی، ان کے خون میں شوگر کی سطح بنیادی سطح کے مقابلے میں بالترتیب 50 فیصد اور 35 فیصد تک ’تیزی سے کم‘ ہو جاتی ہے۔
پیاز کے عرق نے ذیابیطس کے چوہوں میں کولیسٹرول کی کل سطح کو بھی کم کردیا۔ 400 ملی گرام اور 600 ملی گرام کے سب سے زیادہ اثرات مرتب ہوئے۔