96 سالہ ملکہ الزبتھ کی حالت نازک ، آئی سی یو منتقل

queen elizbeth
کیپشن: queen elizbeth
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: ملکہ برطانیہ شدید علیل ہوگئیں ، ڈاکٹرتشویش کا شکار۔  آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قلعہ بالمورل میں رہائش پذیر ملکہ الزبتھ کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز ان کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویش کا شکار ہیں ۔ 

یادرہے بکنگھم پیلس نے ملکہ کی موت پر ” لندن برج از ڈاؤن” کا خفیہ کوڈ تجویزکیا ہے اور ملکہ کی موت کی خبر سب سے پہلے وزیراعظم کو دی جائے گی اور اگر وزیراعظم سو رہی ہوں گی تو سول سروینٹ کو یہ کوڈ بتایا جائے گا جس کا مطلب ہوگا کہ ملکہ برطانیہ اب نہیں رہیں۔
وزیراعظم کو خفیہ کوڈ بتائے جانے کے بعد اعلیٰ حکومتی حلقوں کو ملکہ برطانیہ کی موت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد ملک سے باہر برطانیہ کے 15 اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو اس حوالے سے بتایا جائے گا جن کی ملکہ الزبتھ سربراہ مملکت بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کی خبر میڈیا پر جاری کرنے سے قبل کامن ویلتھ کے 36 ممالک کو ملکہ الزبتھ کی موت کے بارے میں بتایا جائے گا جس کے بعد عوام کو بتانے سے قبل عالمی رہنماؤں کو خبر دی جائے گی اور میڈیا پر نشر ہونے سے قبل پریس ایسوسی ایشن کو دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کی موت پر شاہی محل کی ویب سائٹ پر سیاہ بیک گراؤنڈ میں ان کی موت کی خبر ہوگی جب کہ انتہائی مختصر نوٹس پر اخبارات میں سپلیمنٹس جاری کئے جائیں گے جب کہ بی بی سی کے ریڈیو الرٹ ٹرانسمیشن سسٹم کو فوری طور پر آن کردیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی کمرشل ریڈیو اسٹیشنز کے ڈی جیز ملکہ برطانیہ کی موت پر غمزدہ میوزک چلائیں گے۔