ایک نیوز نیوز: بھارت میں نہتی ماں اپنے چھوٹے سے بچے کو شیر کے جبڑے سے بچانے کے لیے لڑ پڑیں، اور اسے شیر کے چنگل سے چھڑا لیا۔
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے گاؤں میں ارچنا چوہدری نامی خاتون اپنے 15 ماہ کے بیٹے کو رفع حاجت کے لیے لے کر گھر سے باہر نکلیں۔
ایک عہدیدار سنجویو شریواستو کے مطابق بندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو سے بھاگے ہوئے شیر نے ان پر حملہ کردیا۔ شیر نے بچے کو اپنے جبڑے میں پکڑنے کی کوشش کی، لیکن ماں اپنے بیٹے کو بچانے کے لئے سامنے آ گئی۔
شیر نے بچے کو کھینچنے کی کوشش کی، لیکن اتنے میں گاوں کے لوگ ماں کی چیخ و پکار سن کر ادھر پہنچے اور انہیں بچانے کی کوشش کی، ہجوم کو دیکھ کر شیر جنگل کی جانب فرار ہو گیا۔
سنجویو شریواستوکا کہنا ہے کہ خاتون اور بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایک بھارتی اخبار کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، اورمقامی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رات کے وقت گھر سے باہر نہ نکلیں۔